Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان کی نااہلی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی،جس کے...

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی،جس کے بعد کارکن سڑکوں پر نکل آئے،ٹائروں کو آگ لگا دی اور شاہراہیں بند کر دی ہیں۔

مختلف شہروں اہم سڑکیں بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جب کہ ملک بھر میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے پشاور موٹر وے انٹر چینج ایم ون بند کردیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ ہائی وے بلاک کردی ہے۔ کارکنوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال جانے والا راستہ بھی بند کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی کی مرکزی شارع فیصل کا ایک روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا اور کارکنوں نے نعرے بازی کی، پولیس نے الیکشن کمیشن کی عمارت کو حصار میں لے لیا۔

فیض آباد انٹر چینج سے کارکنان نے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں پولیس اور کارکنان میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کچھ اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم پولیس نے کارکنان پر اشک آور گیس پھینکتے ہوئے انہیں مری روڈ راولپنڈی کی جانب دھکیل دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ احتجاج کے سبب ترامڑی چوک بند کردیا گیا ہے، مری روڈ متبادل استعمال کیا جائے، ترنول کے قریب چونگی نمبر 26 بھی بند ہے، جس کا متبادل پشاور موڑ استعمال کیا جائے، اسلام آباد ہائی وے پر اقبال ٹاؤن کے مقام پر ٹریفک بند ہے متبادل لہتراڑ روڈ استعمال کیاجائے، بھارہ کہو میں اٹھال چوک بھی دونوں اطراف سے بند ہے، ریڈ زون میں ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر بھی ڈائیورشن لگادی گئی، متبادل راستے مارگلہ روڈ، سرینا چوک اور ایوب چوک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔