Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بے قاعدہ ایٹمی پروگرام کا حامل پاکستان خطرناک ترین ملک: امریکی صدر

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے جس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔ جمعے کو ڈیموکریٹک کانگ...

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے جس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

جمعے کو ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر نے چین اور روس کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا حوالہ دیا۔

امریکی صدر نے تقریب میں شریک سینیٹرز کو مخاطب کر کے کہا کہ ’دنیا بدل رہی ہے اور تیزی سے بدل رہی ہے۔ اور یہ قابو سے باہر ہے، اور یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ جانتے ہیں، امریکی ریاستوں کی تنظیم کو دیکھیے، وہاں کیا ہو رہا ہے۔ دیکھیے کہ نیٹو اور دیگر ممالک کے حوالے سے دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے۔ یہ ملک دنیا میں اپنی حیثیت کے حوالے سے ازسر نو غور کر رہے ہیں۔ درحقیقت کیا ہے اور وہ کس اتحاد میں ہیں۔‘

جو بائیڈن نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر اس معاملے میں بہت کچھ ہے، بہت کچھ۔ اور بہت کچھ ہو رہا ہے۔‘