واشنگٹن( آن لائن ) امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کوخط لکھا ...
واشنگٹن( آن لائن ) امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کوخط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اس لیے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے ۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق شیلا جیکسن کی جانب سے لکھے گئے خط میں رکن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 600 ملین ڈالر دیے جائیں، ساتھ ہی شیلا جیکسن نے کہا کہ 2005 میں زلزلہ زدگان کیلئے 500 ملین ڈالردیے گئے تھے، اس مرتبہ بھی اسی طرز پر مزید امداد بھیجی جائے، اس امداد سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، بلکہ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔