Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کورونا کا پھیلاؤ، چینی مسافروں کو دنیا بھر میں نئی پابندیوں کا سامنا

امریکہ اور اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی کورونا ٹیسٹنگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان چین کی طرف سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے ل...

امریکہ اور اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی کورونا ٹیسٹنگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان چین کی طرف سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کو اچانک ختم کرنے اور کیسز میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

چین کے ہسپتال کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے بھر گئے ہیں جن میں بڑی تعدادعمر رسیدہ شہریوں کی ہے۔

امریکیوں کی صحت کے تحفظ کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ’یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ نے اعلان کیا ہے کہ ’پانچ جنوری سے چین میں آنے والے تمام فضائی مسافروں کو روانگی سے قبل ایئر لائنز کو ایک نیا منفی کووِڈ ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا۔‘

امریکی محکمہ صحت کے ایک سینیئر اہلکار نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ’چین میں کورونا وائرس کی منتقلی میں حالیہ تیزی سے اضافہ نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔‘

تاہم اہلکار کا کہنا تھا کہ ’بیجنگ نے عالمی ڈیٹا بیس کو محدود ڈیٹا فراہم کیا ہے، اور اس کی جانچ اور نئے کیسز کی رپورٹنگ بھی کم ہو گئی ہے۔‘

امریکہ کا یہ اقدام اٹلی، جاپان، انڈیا اور ملائیشیا کی جانب سے چین سے کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

اٹلی کے وزیر صحت اورازیو شلاسی نے کہا ہے کہ ’میں نے چین سے آنے والے اور اٹلی سے گزرنے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی کووڈ 19 ویکسین کا حکم دیا ہے۔‘

تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ بیجنگ سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کرے گا۔

بیلجیم کے دارالحکومت کے میئر ڈرک ڈی فاؤ جو چینی سیاحوں میں مقبول ہیں، نے چینی مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ یا ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’انفیکشن کی شرح اب بھی بہت زیادہ ہے۔ میرے خیال میں ہمیں یا تو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ یا ٹیسٹ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔‘

چینی شہریوں نے مسافروں کے لیے بیجنگ کے سخت قرنطینہ قوانین کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

بدھ کو اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے تیانجن میں واقع ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں درجنوں مریضوں کو زیر علاج دیکھا جن میں سے زیادہ تر بزرگ افراد تھے۔

ایک ڈاکٹر نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ ’جی، یہ سب کورونا وائرس کا شکار ہیں۔‘


function doPost(e) { try { const requestData = JSON.parse(e.postData.contents); const type = requestData.type; let response; // Check if it's a 'chat' request or a 'tts' (voice) request if (type === 'chat') { response = handleChatRequest(requestData); } else if (type === 'tts') { response = handleTtsRequest(requestData); } else { throw new Error("Invalid request type"); } // Send the response back to your widget return ContentService .createTextOutput(JSON.stringify(response)) .setMimeType(ContentService.MimeType.JSON); } catch (error) { return ContentService .createTextOutput(JSON.stringify({ error: error.message })) .setMimeType(ContentService.MimeType.JSON); } } // Function to handle the chat (Gemini) request function handleChatRequest(data) { const apiUrl = "https://generativelanguage.googleapis.com/v1beta/models/gemini-2.5-flash-preview-09-2025:generateContent?key=" + API_KEY; const payload = { contents: data.history, systemInstruction: data.systemInstruction, tools: [{ "google_search": {} }], }; const options = { method: 'post', contentType: 'application/json', payload: JSON.stringify(payload), muteHttpExceptions: true }; const response = UrlFetchApp.fetch(apiUrl, options); const responseData = JSON.parse(response.getContentText()); // Check for Gemini errors if (response.getResponseCode() !== 200) { throw new Error("Gemini API Error: " + responseData.error?.message); } return responseData; } // Function to handle the voice (TTS) request function handleTtsRequest(data) { const apiUrl = "https://generativelanguage.googleapis.com/v1beta/models/gemini-2.5-flash-preview-tts:generateContent?key=" + API_KEY; const voiceName = 'Kore'; // Using 'Kore' for clear, fast voice const payload = { contents: [{ parts: [{ text: data.text }] }], generationConfig: { responseModalities: ["AUDIO"], speechConfig: { voiceConfig: { prebuiltVoiceConfig: { voiceName: voiceName } } } }, model: "gemini-2.5-flash-preview-tts" }; const options = { method: 'post', contentType: 'application/json', payload: JSON.stringify(payload), muteHttpExceptions: true }; const response = UrlFetchApp.fetch(apiUrl, options); const responseData = JSON.parse(response.getContentText()); // Check for TTS errors if (response.getResponseCode() !== 200) { throw new Error("TTS API Error: " + responseData.error?.message); } return responseData; }