Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تحریک انصاف کا پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے اور قومی اسمبلی میں پیش ہو کر مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف نے پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے اور قومی اسمبلی سے پیش ہو کر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل...

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف نے پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے اور قومی اسمبلی سے پیش ہو کر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیاگیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اورپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر استعفے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کافیصلہ کیاہے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل ہو گی ۔


اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کی گئی،ارکان اسمبلی نے کہاکہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں ، باقاعدہ طور پر عمران خان کی زیرقیادت انتخابی مہم میں جائیں گے۔


عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی غیر موثر پالیسیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے،معاشی، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں ۔