ارشد ندیم: پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل دلانے والے ہیرو
پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ نہ صرف نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا بلکہ پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوا دیا۔
ارشد ندیم: پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل دلانے والے ہیرو
اس تاریخی لمحے پر پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں، جو 32 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کو اولمپکس میں میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو بارسلونا اولمپکس میں ہاکی ٹیم کے ذریعے کانسی کا تمغہ جیتا تھا، جبکہ 1984 کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی آخری ٹیم بھی ہاکی ہی تھی۔
ارشد ندیم، جو کہ انفرادی مقابلے میں پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ بن گئے ہیں، نے اپنے دوسرے تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل کا اولمپک ریکارڈ 90.57 میٹر تھا جو 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے بنایا تھا۔
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے علاوہ دیگر مقابلین میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن، جرمنی کے ویبر، فن لینڈ کے لاسی، اور بھارت کے نیرج چوپڑا بھی شامل تھے، جنہوں نے مختلف راؤنڈز میں اپنی بہترین کوششیں کیں لیکن کوئی بھی ارشد ندیم کی شاندار تھرو کا مقابلہ نہ کر سکا۔
ارشد ندیم کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک عظیم لمحہ ہے اور انہوں نے ملک کو 40 سال بعد اولمپکس میں دوبارہ سرفراز کر دیا۔
@mianashfaq0122 #ArshadNadeem #Pakistan #Proud #All_eyes_on_ArshadNadeem #olympics ♬ Pakistan Pakistan Mera Iman Pakistan - Ustad Nusrat Fateh Ali Khan