ڈاکٹر محمد جنید قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ۔
ڈاکٹر جنید ایک ایسی شخصیت تھے جن سے ملاقات ہمیشہ ایک خوبصورت اور خوشگوار یاد بن جاتی تھی۔ ان کی شخصیت میں ایسی مٹھاس اور شفقت تھی کہ مریض ان کی گفتگو سے میشہ متاثر ہوا کرتے تھے۔ ان کے میٹھے بول، اخلاق اور ملنساری نے انہیں لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام دیا تھا۔ وہ نہ صرف ایک بہترین میڈیکل ڈاکٹر تھے بلکہ ایک باکمال شاعر اور ادیب بھی تھے، جو اپنی تحریروں سے دلوں کو چھو لیتے تھے۔
ڈاکٹر محمد جنید دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے آج 2 بجے دن، وائٹ سٹی پسرور میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔