لاہور ڈیفنس سے پولیس نے برطانیہ کے ساؤتھ پورٹ میں تین کمسن لڑکیوں پر چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے کا باعث بننے والے مبینہ ملزم فرحان آصف کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ ہفتے چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے کو ایک ہفتہ گزار جانے کے بعد پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دعوؤں کی تحقیقات کررہے تھے کہ حملوں سے متعلق غلط معلومات ایک ایسی ویب سائٹ سے شروع ہوئی جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اب اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس نےڈیفنس سے فرحان آصف کوحراست میں لے لیا، فرحان آصف کو مزید تفتیش کے لیےایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔