Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اربوں روپے کی لاگت سےسیالکوٹ پسرور روڈ کا تعمیراتی کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

اربوں روپے کی لاگت سےسیالکوٹ پسرور روڈ کا تعمیراتی کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سیالکوٹ : ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ...

اربوں روپے کی لاگت سےسیالکوٹ پسرور روڈ کا تعمیراتی کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
اہم خبریں,پنجاب,پسرور,سیالکوٹ,


سیالکوٹ : ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ 6 ارب روپے کی لاگت سے 27 کلومیٹر طویل دو طرفہ سیالکوٹ پسرور روڈ کا تعمیراتی کام جاری ہے جس میں 20 کلومیٹر روڈ پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 7 کلومیٹر روڈ کی بیس اور سب بیس پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ پسرور سیالکوٹ روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پسرور روڈ انتہائی اہم منصوبہ ہے جو سیالکوٹ کو نارووال سے ملاتا ہے، اس کی تعمیر سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پسرور کے گاؤں مالی پور میں وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہیوی مشینری کے استعمال سے بلک ویسٹ ( کوڑا روڑیوں) کی لفٹنگ کا جائزہ بھی لیا۔
انہوں نے موقع پر موجود پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پسرور کو ہدایت کی کہ ہر دیہات کے باہر عارضی کوڑا پوائنٹ بنائے جائیں جہاں پورے گاؤں سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ جمع کر کے رکھا جاسکے اور وہاں سے ضلع کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ویسٹ لفٹ کرکے ڈمپنگ سائٹ پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈمپ کریں اور عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کے بعد گاؤں میں دوبارہ بلک ویسٹ پوائنٹ بننے کا جواز بھی ختم ہو جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مراکز صحت سورنگیاں پسرور اور مالومہے ڈسکہ کے علاؤہ گورنمنٹ ماڈل کشمیر ہائی سکول فقیر چند کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔