سیالکوٹ: قلعہ کالر والا میں 7 افراد کے قتل، ڈی پی او کا فوری نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل سیالکوٹ کے علاقے قلعہ کالر والا میں ...
سیالکوٹ: قلعہ کالر والا میں 7 افراد کے قتل، ڈی پی او کا فوری نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل
سیالکوٹ کے علاقے قلعہ کالر والا میں 7 افراد کے قتل کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیموں کی تشکیل کا حکم دے دیا۔
ڈی پی او کے احکامات پر ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ اس کے ساتھ ہی پی ایف ایس اے (پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی) کی ٹیم بھی موقعے پر پہنچ گئی تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے کی جڑیں پرانی دشمنی میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
مقتولین:
1.قاری اشفاق ولد عبدالمجید قوم میو راجپوت ساکن ماڑی کلاں, بعمر 50 سال,
2. نثار احمد ولد چھانگے خاں قوم میو راجپوت, بعمر 35 سال ملازم حاضر سروس کانسٹیبل ڈسٹرکٹ جیل نارووال
3. محمد انور ولد رحمت علی قوم میو,
4. ماسٹر شفاقت ولد اصغر علی قوم میو راجپوت,
5. فلک شیر عرف نیکا ولد غریب مسیح قوم عیسائی ساکن ماڑی کلاں,
6. محمد سلیم ولد تاج محمد ساکن اپر دیر (ڈرائیور)
7. محمد بابر ولد چاؤ خاں قوم میو راجپوت ساکن ماڑی کلاں بعمر 35 سال شامل ہیں
تاہم ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا جسے اس کے لواحقین سہارا ہسپتال نارووال لے گٸے۔ تفصیلات کے مطابق بابر میو فیملی کی اپنے گاٶں کے گھمن گروپ سے دیرینہ دشمنی تھی اورمعززین نے مبینہ طور پر دونوں گروپس میں صلح کروا دی تھی۔ گزشتہ روز بابر میو ایک عزیز کی فاتحہ خوانی کے لیے پسرور کی حدود آٸے جہاں مبینہ طور پر گھمن گروپ نے گھات لگا کر فاٸرنگ کر دی۔!
ملزمان کی گرفتاری کے لیے شیخوپورہ پولیس کے تعاون سے ریڈز شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے عزم ظاہر کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔