وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےپنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےپنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کے مطابق دس ہزارکانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کئے جائیں گے۔رواں مالی سال میں 5ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی ہوگی جبکہ پانچ ہزارمزید کانسٹیبل اگلے مالی برس بھرتی کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیاہے۔پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
سردارعثمان بزدار نے کہا ہےکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں 12 ہزار اہلکاروں کی سیٹیں خالی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دس ہزار بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔