🍁 پانی نعمت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانی زندگی ہے. 🍁 الحمداللہ ۔۔۔!!! “پانی پلاؤ، زندگی بچاؤ” تحریک کے زیرِ اہتمام آج بنیادی مرکزِ صحت (سرکاری...
🍁 پانی نعمت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانی زندگی ہے. 🍁
الحمداللہ ۔۔۔!!!
“پانی پلاؤ، زندگی بچاؤ” تحریک کے زیرِ اہتمام آج بنیادی مرکزِ صحت (سرکاری ہسپتال) سوکن ونڈ میں 600 فٹ گہرے صاف اور شفاف پانی کے لیے کھدائی (Drilling) کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
⬅️ اس تحریک کے روحِ رواں جناب میاں عبداللطیف صاحب اور جناب میاں محمد انور فوجی صاحب نے ڈرِلنگ سے پہلے باقاعدہ دعا فرمائی۔ راقم الحروف کو بھی اس موقع پر موجودگی کا شرف حاصل رہا۔
⬅️ واضح کرتا چلوں کہ یہ منصوبہ مبلغ پچانوے ہزار (95,000) روپے میں مکمل ہونا طے پایا ہے۔
اور اب تک اس کے لیے مبلغ اسی ہزار (80,000) روپے جمع ہو چکے ہیں۔ بقیہ کے لیے صاحبانِ ثروّت اور قریبی احباب سے التماس و روابط جاری ہیں۔
👈 ہاں البتہ آپ کی خصوصی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
؏ یوں زبانی نہ جتایا، کہ خدمت کیا ہے
تُجھے کر کے دِکھایا، کہ خدمت کیا ہے
خُوب سمجھایا تُجھے، تیری مثالیں دے کر
تُجھ میں احساس جگایا، کہ خدمت کیا ہے
(میاں ادریس)