پسرور(سید حسنین گیلانی سے)محکمہ گیپکو کی مجرمانہ غفلت ایک اور قیمتی انسانی جان نگل گئی تفصیلات کے مطابق پسرور محلہ سنیما روڈ پر بجلی کی مین ...
پسرور(سید حسنین گیلانی سے)محکمہ گیپکو کی مجرمانہ غفلت ایک اور قیمتی انسانی جان نگل گئی تفصیلات کے مطابق پسرور محلہ سنیما روڈ پر بجلی کی مین گیارہ کے وی کی تاریں لوگوں کے گھروں کی چھتوں سے تقریباً زیادہ سے زیادہ دو سے تین فٹ کی دوری سے گزر رہیں ہیں ان تاروں کے ساتھ 22سالہ محمد اشرف گھر کا واحد کفیل اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا محمد اشرف کے سر پر باپ کا سایہ پہلے ہی اٹھ چکا تھا اس کی ماں بیوہ خاتون اپنے اسی بیٹے کی کمائی سے گزر بسر کررہی تھی اب محکمہ گیپکو کی ہڈ دھرمی کی وجہ سے وہ بھی اس دنیا فانی سے کوچ کر گیا ہے اس سے پہلے بھی انہی تاروں کے ساتھ لگ کر دو تین انسانی قیمتی جانیں ضائع ہو چکیں ہیں لیکن محکمہ گیپکو کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ مرنے والوں کا تعلق ان کے گھر والوں سے نہیں تھا محکمہ گیپکو کے اہلکار اور افسران صرف دنیاوی مال کمانے کی ڈور میں لگے ہوئے ہیں کہ کہیں ہم پیچھے نہ رہ جائیں یہ حرام مال دنیا میں ہی رہ جائے گا آگے جاکر تمہیں حرام مال کا اور جو تمہاری وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں ہیں ان کا حساب دینا پڑے گا وہاں معافی نہیں ملے گی اور نہ ہی تماری حرام کی کمائی چلے گی اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے تم لوگ کام کرنے کی تنخواہیں لیتے ہو اور کام کرتے نہیں اپنی حلال تنخواہ کو بھی حرام کرکے کھاتے ہو ہزار دفعہ خبریں لگ چکیں کہ بجلی کی ننگی تاریں گلی گلی میں پھیلی ہوئی ہیں اور بجلی کی مین تاریں لوگوں کے گھروں کے ساتھ چھوتی ہوئی جارہی ہیں جن کی وجہ سے بےشمار قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکیں ہیں لیکن محکمہ گیپکو کے نیچے سے لیکر اوپر تک بے حس افسران ہیں کہ ایکشن لینا گوارہ نہیں سمجھتے یہ دنیا میں تو ان کی بدمعاشیاں چل جائیں گی لیکن آگے حساب دینا ہی پڑےگا یہ ہی مین بجلی کی تاریں اگر کسی گیپکو افسر کے گھر سے گزر رہی ہوتیں تو اس نے دن رات لگوا کر وہاں سے ہٹوا دینی تھیں لیکن افسوس یہاں تاریں غریب لوگوں کے گھروں کے ساتھ لگ کر گزر رہیں ہیں یہ خیال دل سے نکال دینا کے تمہیں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کا حساب نہیں دینا پڑے گا ضرور دینا پڑے گا اور وہاں تماری مدد کے لئے تمہارا محکمہ نہیں ہوگا اب بھی اگر کوئی انسانیت نام کی چیز تم لوگوں کے اندر زندہ ہے تو انسانیت پہ رحم کرو اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے