Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز ۔ اے سی پسرور خضر حیات بھٹی

تجاوزات ختم کرکے تحصیل پسرور کی سڑکوں اور بازاروں کو کشادہ بنانے کی ہدایات جاری کردی ہے، تجاوزات کے خلاف مہم کی نگرانی خود کروں گا۔ اے سی پس...

تجاوزات ختم کرکے تحصیل پسرور کی سڑکوں اور بازاروں کو کشادہ بنانے کی ہدایات جاری کردی ہے، تجاوزات کے خلاف مہم کی نگرانی خود کروں گا۔ اے سی پسرور خضر حیات بھٹی
پسرور اسسٹنٹ کمشنر پسرور خضرحیات بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق پسرور شہر اور قصبات کو تجاوزات سے پاک کیا جاٸے گا اس سلسلہ میں باقاعدہ مہم شروع کردی گٸی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود تجاوزات کے خلاف مہم کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ تحصیل پسرور کی سڑکوں اور بازاروں کو کشادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی پسرور اور تحصیل کونسل کے عملہ کو واضح ہدایات جاری کر دی گٸی ہیں کہ تجاوزات ہٹانے کے دوران کوٸی لالچ یا دباٶ قبول نہ کریں۔ انہوں نے کہا لوگ اپنے گھروں اور دکانوں کے سامنے کی گٸی ہر قسم کی تجاوزات رظاکارانہ طور پر ختم کردیں ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاررواٸی کی جاٸے گی۔