Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

جادو ٹونے سے ملک چلایا جا رہا ہے ، جنتر منتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے: مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جادو ٹونہ کے ذریعے ملک کو چلا رہے ہیں ، جنتر منتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرت...

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جادو ٹونہ کے ذریعے ملک کو چلا رہے ہیں ، جنتر منتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے ، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں گے تو یہ ہی ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری چاکری ہی کرنی چاہئے ، نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ، شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ، عمران خان آئینی وزیر اعظم ہی نہ سلیکٹڈ ہیں ، جناب کچھ اور کہہ رہے ہیں ، آپ کا حساب کچھ اور ہے ، ایسے لوگوں پرہنسی آتی ہے ، یہ وزیر اعظم کی کرسی پر قابض ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آئین کو روند کر آئے ہیں ، سازش کرنا عمران خان کی پہچان ہے ، ن لیگ کی جدو جہد عمران خان جیسے شخص کے خلاف ہے ،گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ نیب سے ، اپنے موقف کیلئے دوسری درخواست بھی دینی پڑی تو دونگی ،مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں ، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ، آخری فیصلے کا انتظار ہے ۔آج آپ کو ووٹ کی عزت دو یاد آگیا ہے ، کیا اپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھاہے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی خاطر جیل کاٹنی پڑتی ہے ، جلا وطن ہوناپڑتاہے ، اٹک قلعہ میں جانا پڑتا ہے ۔ عمران خان صاحب آپ کو بڑے بڑے کرپشن سکینڈلز اور نا اہلی پر جواب دینا ہوگا، آپ کو پاکستان کو بدنام کرنے کا جواب دینا پڑے گا، چار سال میں عوام پر جو مظالم ڈھائے اس کا جواب دینا پڑے گا، تاریخی قرضوں کے باوجود پاکستان میں ایک اینٹ نہ لگانے کا جواب دینا پڑےگا۔