اوکاڑہ( ویب ڈیسک); نواحی علاقے میں مبینہ ”عاشق“ نے محبوبہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا ،لاش کی شناخت ختم کرنے کے لئے م...
اوکاڑہ( ویب ڈیسک); نواحی علاقے میں مبینہ ”عاشق“ نے محبوبہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا ،لاش کی شناخت ختم کرنے کے لئے مقتولہ کا سر تن سے جدا کر کے ساتھ لے گیا تاہم ہاتھ پائوں باندھنے کے لیے استعمال ہونیوالے کپڑے نےمقتولہ اور ملزم شان کی شناخت تک پہنچا دیا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کوٹ امین شاہ حجرہ کے ایک باغ سے32سالہ عورت کی ہاتھ پاؤں بندھی سر کٹی لاش بر آمد ہوئی،جسے بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، لاش کی شناخت کے حوالے سے اعلانات کروائے گئے ،اندھے قتل کی واردات اس وقت ٹریس ہوگئی جب اس کپڑے ”صافہ“ کی شناخت ہوئی جس کے ساتھ ہاتھ پاؤں باندھے گئےتھے، مقتولہ کا خانیوال بھی آنا جانا تھا جس کا اس کی والدہ کو بھی علم تھا، ورثاء کو جب سر کٹی لاش دکھائی گئی تو انہوں نے اس کپڑے”صافہ“ کو شناخت کر لیا جو شان کے پاس اکثر ہوتا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ملزم شان کو اس بات کا شک گزرا ہو کہ شمیم بی بی کے کسی اور کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات ہیں جس پر ملزم شان نے باغ میں لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر ملزم شان اوردو نامعلوم افراد کے خلاف قتل و دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔