Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

دو کروڑ غریب گھرانوں کوسستی اشیاء فراہم کرنے کیلئےاحساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کو سستا راشن فراہم کرنے کیلئے احساس راشن رعایت پورٹل کا اجراء کر دیا گیا،  پورٹل کو رجسٹریشن کیلئے کھ...

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کو سستا راشن فراہم کرنے کیلئے احساس راشن رعایت پورٹل کا اجراء کر دیا گیا،  پورٹل کو رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا۔
چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں، فی گھرانہ کی ایک ہی درخواست جمع ہوگی، درخواست گزار یقینی بنائیں کہ سم گھرانےکے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو، اہل گھرانے کا صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن کے 4 ہفتے میں پیغامات 8171سے بھجوا دئیے جائیں گے،دو کروڑ اہل گھرانوں کےلیے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت ہوگی،کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کےلیے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔