Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سرکاری یونیورسٹیز میں تعلیمی نظام گر گیا، ایچ ای سی نے انتہائی قدم اٹھالیا

سرکاری یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم گر گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ سینیٹ م...

سرکاری یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم گر گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 سرکاری یونیورسٹیز کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کی 9 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
نیشنل کالج آف آرٹس، آئی ٹی یونیورسٹی، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی ملتان، صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سرکاری دستاویزات ایچ ای سی کو جمع ہی نہیں کرائی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹی کی کارکردگی رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔ سینیٹ نے 32 سرکاری یونیورسٹیز کی غیر تسلی بخش رپورٹ پر وائس چانسلرز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔