Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا طریقہ طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے وفاق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا طر...

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے وفاق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا طریقہ طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کر دیا جبکہ وفاق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 137.79 ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 134.48، مٹی کے تیل کی قیمت 110.26جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 108.35روپے ہے ۔