Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب میں 70 ہزار عربی اساتذہ کی بھرتی کافیصلہ

بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری, وزیر اعلیٰٰ پنجاب نےمحکمہ سکولز ایجوکیشن میں16ہزارٹیچرز کی بھرتی کی منظوری دے دی ،پنجاب میں 70 ہزار عربی ...

بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری, وزیر اعلیٰٰ پنجاب نےمحکمہ سکولز ایجوکیشن میں16ہزارٹیچرز کی بھرتی کی منظوری دے دی ،پنجاب میں 70 ہزار عربی اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری۔

وزیر اعلیٰٰ پنجاب نےمحکمہ سکولز ایجوکیشن میں16ہزارٹیچرز کی بھرتی کی منظوری دے دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے11ہزار درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی منظوری دیدی ۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید کا کہنا تھا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن70 ہزار عربی ٹیچرز کی ٹریننگ کرا رہا ہے۔ قرآن پاک سکولز میں لازمی پڑھانے کیلئےعربی ٹیچرز کی ٹریننگ اور نئی اسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں۔

پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن قرآن پاک سکولوں اور کالجوں میں لازمی پڑھانے کی منظوری دی دی ہے ، کلاس ون سے کلاس پانچ تک قرآن پاک سکولوں میں لازمی پڑھایا جائے گا۔ کلاس چھ سےانٹرمیڈیٹ تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ واضح رہےپنجاب کابینہ کی جانب سے یہ منظوری عدالتی حکم پر دی گئی ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لئے تعلیمی اداروں میں70 ہزار عربی ٹیچرز بھرتی کیے جائیں گے، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئے عربی ٹیچرز بھرتی کرنے پر ورکنگ شروع کر دی۔