Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بجلی کے بل اتنے زیادہ کیوں آئے؟

لاہور (ویب ڈیسک )حکومت نے شہریوں کیلئے بجلی اتنی زیادہ مہنگی کر دی ہے کہ کئی پاکستانیوں کے اس مرتبہ آنے والے بلوں کو دیکھ کر اوسان ہی خطا ہ...

لاہور (ویب ڈیسک )حکومت نے شہریوں کیلئے بجلی اتنی زیادہ مہنگی کر دی ہے کہ کئی پاکستانیوں کے اس مرتبہ آنے والے بلوں کو دیکھ کر اوسان ہی خطا ہو گئے ، ، بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس ، بنیادی ٹیرف اور سرچارج کی مد میں کیا گیا ، 2021 میں بجلی 18روپے 71پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 9 بار اضافہ کیا گیا، بجلی صارفین پر 650 ارب روپےکااضافی بوجھ ڈالاگیا،ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مدمیں بجلی 12 روپے11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، فروری میں بجلی کابنیادی ٹیرف ایک روپیہ 95 پیسےفی یونٹ بڑھایا گیا ،اکتوبرمیں بجلی ایک روپیہ 72پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ، اکتوبر 2021 میں ایک روپیہ 25 پیسے کاسرچارج بھی لگایا گیا ۔
نومبرمیں بجلی کابنیادی ٹیرف ایک روپیہ 68 پیسےفی یونٹ تک بڑھایاگیا ،جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی89 پیسےفی یونٹ مہنگی کی گئی ،فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔