Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شہریوں کیلئے گھر بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن

مہنگائی کا نیا طوفان پنجاب حکومت نے تعمیراتی مٹیریل میں مزید 17 فیصد تک اضافہ کردیا۔ لاہوریوں کیساتھ حکومت کا سوتیلی ماں جیسا برتاؤ، لاہور م...

مہنگائی کا نیا طوفان پنجاب حکومت نے تعمیراتی مٹیریل میں مزید 17 فیصد تک اضافہ کردیا۔ لاہوریوں کیساتھ حکومت کا سوتیلی ماں جیسا برتاؤ، لاہور میں بیشتر تعمیراتی مٹیریل کے نرخ دیگر اضلاع سے زیادہ مقرر کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے تعمیراتی مٹیریل کے ریٹس جاری کردیے ہیں، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ پنجاب حکومت نے کنٹریکٹرز کی سفارشات پر تعمیراتی میٹریل کے متعلق نظر ثانی کی ہے۔ پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر نئے ریٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیمنٹ کے بیگ کی قیمت سرکاری سطح پر 120 روپے بڑھا دی گئی ہے، سرکاری سطح پر وائٹ سیمنٹ کے بیگ کی قیمت 1350 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سٹیل کی قیمت سرکاری سطح پر 125 سے 150 روپے کلو کردگئی ہے، فرسٹ کلاس اینٹ کی قیمت میں 500 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بھی پچھلے نوٹیفکیشن کی نسبت 16 فیصد بڑھادی گئی ہیں۔