سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ 23 دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اب محکمہ ہائر ایجوکیشن ن...
سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ 23 دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا جو 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کالجز اور جامعات 7 جنوری سے کھلیں گی۔