Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار سمیت پنجاب کے اہم مزارات کی بحالی کا فیصلہ

والڈ سٹی اتھارٹی نے 2022 کے پراجیکٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ مسجد وزیر خان سےکوچہ شاہ حسین کی مرمت و بحالی کا کام نو کروڑ روپے کی لاگت سے ...

والڈ سٹی اتھارٹی نے 2022 کے پراجیکٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ مسجد وزیر خان سےکوچہ شاہ حسین کی مرمت و بحالی کا کام نو کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

اندرون لاہور میں تاریخی گھروں کی بحالی و مرمت کا کام سات کروڑ پچاس لاکھ روپے کی مالیت سے مکمل کیا جائے گا۔ تاریخی باغ مہابت خان کی بحالی و مرمت کا کام ایک کروڑ چھ لاکھ روپے کی لاگت سے سال 2022 میں مکمل ہوگا اور دلکش لائلپور، دلکش ملتان، دلکش بہاولپور، دلکش لاہور، دلکش مریدکے پراجیکٹ بھی 2022 میں شروع ہوں گے۔
اسی طرح بابا فرید گنج شکر(رح)، مزار بہاوالدین ذکریا، مزار شاہ رکن عالم، مزار شاہ شمس، مزار بی بی پاک دامن، مزار خواجہ غلام فرید کے مزار کی بحالی و مرمت کے پی سی 1 پر کام ہوگا۔ مزار حضرت میاں میر، مزار شاہ حسین، مزار مادھو لال اور برکت علی اسلامیہ ہال پر کام ہوگا۔

کیتھولک چرچ شوالہ سیالکوٹ، شیوالہ مندر سیالکوٹ، نولکھا چرچ نکلسن روڈ، سینٹ میری کیتھیڈرل چرچ ملتان کینٹ، کرائسٹ چرچ جنجوعہ روڈ راولپنڈی پر کام ہوگا اور سیکرڈ ہارڈ کیتھیڈرل چرچ لارنس روڈ لاہور اور کیتھیڈرل چرچ مال روڈ کی بحالی و مرمت اور پی سی 1 پر کام ہوگا۔