نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر زادہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔اے این پی کے امید وار امیر زاد...
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر زادہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔اے این پی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کے سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں لہٰذا شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ایوب آفریدی سے استعفیٰ لیا۔