Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کولمبو / اسلام آباد (ویب ڈیسک) سری لنکا نے سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے پر امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکام اس واقعے کی تحقیقات کیلیے ضروری کا...

کولمبو / اسلام آباد (ویب ڈیسک) سری لنکا نے سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے پر امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکام اس واقعے کی تحقیقات کیلیے ضروری کارروائی کریں گے اور انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سوگیشوارہ گونارہ ٹنا نے کہاکہ وزارت خارجہ کو سیالکو ٹ میں سری لنکا کےسے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن پاکستانی عہدیداروں سے واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت دلخراش واقعہ ہے، واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔جمعہ کے روز اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں، نیشنل کرائسز سیل واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہا ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کیلیے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔