Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

گاڑیوں کی انسپیکشن فیس میں 10 فیصد اضافےکی تیاری

پنجاب میں گاڑیوں کی انسپیکشن فیس میں 10 فیصد اضافےکی تیاریاں ۔شہریوں کو گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ اب 10 فیصد اضافی فیس کیساتھ ملے گا محکمہ ٹرانس...

پنجاب میں گاڑیوں کی انسپیکشن فیس میں 10 فیصد اضافےکی تیاریاں ۔شہریوں کو گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ اب 10 فیصد اضافی فیس کیساتھ ملے گا محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے سمری ایوان وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی پبلک اور گڈ ٹرانسپورٹ پر پابندی بھی عائد کررکھی ہے تو دوسری طرف اب گاڑیوں کی انسپیکشن پر سالانہ 10 فیصد رقم میں اضافہ کی سفارشات حکومت کو پیش کی گئیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑیوں انسپیکشن کے لیے مقرر کردہ فیس میں 10 فیصد اضافے کے اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے قانون سے باقاعدہ اس پر رائے مانگ لی ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس پر عمل کے کے کابینہ کی منظوری کے بعد شہریوں سے گاڑیوں کی انسپیکشن فیس 10 فیصد اضافے کے ساتھ وصول کی جائے گی ۔
مسافر گاڑیاں، رکشہ ،موٹو کیب ،بسیں اور دیگر ٹرانسپورٹ پر یہ اضافی فیس لاگو ہوگی ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق یہ فیس ہر سال بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن اب پنجاب حکومت کی اس پر منظوری مشروط ہے۔