Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان کی ملاقات

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے...

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے میری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، آج حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور منی بجٹ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست فاش ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

حکومت کے منی بجٹ پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 74 سال میں پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، ایوان میں حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور منی بجٹ کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ حکومت کو عوام کا احساس نہیں بین الاقوامی اداروں کا مفاد عزیز ہے، موجودہ صورتحال میں مہنگائی مارچ مزید ناگزیر ہوگیا ہے، پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بنے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی حکومت میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا، بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ہم بند کمروں میں کسی پروجیکٹ کے افتتاح کے قائل نہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا تھا اس کو جمود کی طرف دھکیلا گیا، اس حکومت کو سی پیک کے کسی پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کا حقدار نہیں سمجھتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان تک ریلی لے کر جائیں گے اور عوام خود جگہ جگہ پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ غور کر رہے ہیں کہ اس حکومت کو فوری رخصت کرنے کے کیا آپشن ہوسکتے ہیں، عمران خان اور اس حکومت کو یہ حق نہیں دیتے کہ آزاد ریاست کو دوبارہ کالونی بنائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج کو طلب کرنے والی بات کو مسترد کرتے ہیں الیکشن کمیشن غلا م نہ بنے، مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے نئے نئے لوگوں کو ایمرجنسی میں تعینات کیا جارہا ہے۔