Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ریسکیو 1122پسرور کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش.

ریسکیو 1122پسرور کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش، سال2021میں 3123ایمرجنسی کالز مو صول پسرور(حماز گھمن سے)ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان ...

ریسکیو 1122پسرور کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش، سال2021میں 3123ایمرجنسی کالز مو صول


پسرور(حماز گھمن سے)ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے ریسکیو 1122پسرور کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق سال 2021ء میں ریسکیو 1122پسرور کو سال 2021 میں مجموعی طور پر 3123ایمرجنسی کالز مو صول ہوئیں۔ایمرجنسی کالز میں 1593سڑک کے حادثات،126آگ کے واقعات،122ڈوبنے کے واقعات,02عمارتیں گرنے کے واقعات،1091میڈیکل،81کرائم ایمرجنسی کالز،کرنٹ لگنے کے 12،آگ سے جلنے میں 06،گرنے کے 79،کتے کے کاٹنے کے 01 کام کے دوران زخمی 25،جانور ریسکیو کرنے اور ریسکیو آپریشن28اور 57دوسری ایمرجنسیز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122نے بروقت ریسپانس کر کے 2835لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں سے 459متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔2318زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 48 زخمی موقع پر یا ہسپتال جاکر جان بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122نے اوسطا 6.314منٹ ریسپانس بر قرار رکھا۔ریسکیو 1122نے آگ لگنے کے واقعات میں نا صرف لوگوں کی جانوں کی حفاظت کی بلکہ کروڑوں مالیت کا سامان بھی جھلسنے سے محفوظ رکھا۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی بروقت حکمت عملی اور ریجنل آفیسر سید کمال عابد کی مو ثر مانیٹرنگ کی بدولت لوگوں کی بروقت امداد کو یقینی بنایا گیا۔