Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

علیزے شاہ کی وائرل ویڈیو: ’سگریٹ سے پھیپھڑے ہی خراب ہوتے ہیں، کردار نہیں‘

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستانی ...

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ایک کار میں کچھ اور لوگوں کے ساتھ بیٹھے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو موضوع بحث بنانے والے اس وقت خود تنقید کی زد میں نظر آتے ہیں اور اسی وجہ علیزے شاہ کا نام اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

علیزے شاہ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے رانا واصف منیر نامی صارف نے لکھا کہ ’عورت اگر سگریٹ پیے تو اس کے بھی پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں کردار نہیں۔‘
سورج کھیتپال نامی صارف نے ویڈیو کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان امتیاز برتنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔

اس سے قبل 2018 میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انڈین اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پینے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ انہیں اس تصویر کے وائرل ہونے پر دکھ پہنچا ہے اور اسے وہ اپنی پرائیویسی کی ’خلاف ورزی‘ سمجھتی ہیں۔

دوسری جانباب علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے۔

حال ہی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔