Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

’’اگر یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے ‘‘ پرویز خٹک کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان پر تنقید، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندارونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس دوران وزیراعظم عمران خا...

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندارونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس دوران وزیراعظم عمران خان اور پرویز خٹک آمنے سامنے آ گئے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پرویز خٹک نے عمران خان پر تنقید شروع کر دی جس پر وہ اٹھ کر جانے لگے تھے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم بنوایا، کے پی کے میں گیس پر پابندی ہے ، گیس ، بجلی پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم رہے ہیں ، آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے ۔ پرویز خٹک کی بات سن کر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے ۔ عمران خان نے کہا کہ آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتاہوں ۔
اجلاس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ ووٹ نہیں ڈالتا میں اجلاس سے جا رہاہوں۔ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک مجھے بلیک میل مت کرو، ووٹ نہیں دینا تو نہ دو، میرےکوئی کارخانےنہیں،مجھےکوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، ملک کی جنگ لڑرہاہوں ،نہیں ووٹ دیناتونہ دو، مجھے حکومت کاشوق نہیں،میری جنگ ملکی مفادمیں ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی نور عالم نے سخت سوالات کیئے ، نور عالم نے کہا کہ کیا سٹیٹ بینک کی خودمختاری سے سلامتی کے ادارے تو متاثر نہیں ہوں گے ؟ کیا ہم سلامتی اداروں کے اکاونٹ کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کو دیں گے ؟وزیراعظم نے جواب دیا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، سلامتی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی اور پہلی ترجیح ہے ۔
نور عالم نے کہا کہ ہمیں حلقوں میں لوگ کہتے ہیں ، گیس ، بجلی اور پانی دیں ، کیا منی بجٹ سے ہمیں گیس ، بجلی اور پانی ملے گا ۔ اجلاس کے دوران اراکین نے وزیراعظم سے مہنگائی نہ کنٹرول کرنے کا شکوہ کیا ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت اقدامات کر رہی ہے جلد مسائل حل ہوں گے ۔