Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حرام شراب سے ریکارڈ حلال آمدن

پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ، پنجاب حکومت کو پہلے 6 ماہ کے دوران شراب کی فروخت پر عائد ڈیوٹی او...

پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ، پنجاب حکومت کو پہلے 6 ماہ کے دوران شراب کی فروخت پر عائد ڈیوٹی اور لائسنس کے اجراء سے 67 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب حکومت نے پہلے 6 ماہ شراب کی فروخت پر 67 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی جبکہ شراب کی فروخت پر ٹیکسز اور لائسنس کے اجراء پر آمدن میں اضافہ ہوا۔ شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجراء پر 42 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔
غیر ملکی شراب کی فروخت پر ڈیوٹی کی مد 20 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، پاکستان میں بننے والی لوکل شراب پر 6 کروڑ 14 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔ پنجاب میں شراب کی فروخت میں زرائع آمدن کی شرح پچھلے مالی سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہے۔