Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور 'شہر ناپُرساں' شاید کسی کو اس شہر کی حالت زار پر ترس آجائے

پسرور شہر ایک ایسا بدقمست شہر ہے کہ شائد ہی پاکستان کا کوئی ایسا شہر جو کہ ایک تحصیل کا درجہ رکھتا ہے جہاں کے عوامی نمائندے پارٹئیوں کے اہم ...

پسرور شہر ایک ایسا بدقمست شہر ہے کہ شائد ہی پاکستان کا کوئی ایسا شہر جو کہ ایک تحصیل کا درجہ رکھتا ہے جہاں کے عوامی نمائندے پارٹئیوں کے اہم عہدوں پر فائز رہے ہوں مگر پسرور کی حالت کو سدھارنے کی طرف توجہ کرنے سے ہمیشہ گریزاں رہے ہیں۔
اگر کوئی بھی شخص شہر کا دورا کرے تو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سرکاری پانی کے پھٹے ہوئے پائپ جن کی وجہ سے جب بھی سرکاری پانی کی سپلائی دی جاتی ہے تو اس میں نالیوں کا گندہ پانی شامل ہو جاتا ہے اور ان پائپ سے نکلنے والے پانی سے گلیوں و سڑکوں میں کیچڑ مسلسل موجود رہتا ہے۔
پسرور شہر کے گردونواح میں کئی سو گاوں اور شہر کی اپنی آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہر کا رقبہ مسلسل بڑھ رہا ہے تمام تحصیل کے لوگ خریداری کرنے کے لئے پسرور شہر کا رخ کرتے ہیں جس وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایک دہائی قبل جن علاقوں میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہاں ٹریفک ہو گی وہاں اب ٹریفک جام نظر آ رہا ہے شہر کی انتظامیہ اسکا کوئی سدباب کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔
شہری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ براہ کرم شہر کے خدوخال پر توجہ دیں اور اسکی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے شہر کے متعلق کچھ فیصلے کریں اور صفائی ستھرائی کا انتظام کرے۔
اگر حالات کو اب بھی سدھارا ناں گیا تو وہ دن دور نہیں کہ شہر کی حالت اس سے بھی زیادہ بری اور افسوسناک ہو گی۔