Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ملک میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں اور اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں اور اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاک فوج ک...

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں اور اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگرپارکر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا اور آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر جوانوں سے اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جوان اپنی پوری توجہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور تربیت پر دیں، بہتر تربیت سے کسی بھی چیلنج کا مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں آرمی چیف نے مقامی ہندو برادری سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ تمام اقلیتیں پاکستان میں برابر کے شہری ہیں، اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو برادری نے اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندو برادری ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔