Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ہم چین سے مدد طلب کرنے کیلیے جارہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم چین سے مدد طلب کرنے کے لیے جارہے ہیں جہاں ہم کہیں گے کہ آپ اپنی صنعتیں بیرون ملک لے جارہے ...

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم چین سے مدد طلب کرنے کے لیے جارہے ہیں جہاں ہم کہیں گے کہ آپ اپنی صنعتیں بیرون ملک لے جارہے ہیں اپنی صنعتیں پاکستان میں بھی لائیں۔
چین روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، اس سے نا صرف ملکی معیشت بلکہ کرنسی میں استحکام آئے گا، قسط کی منظوری کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ اب ہم چین کے دورے پر جارہے ہیں، یہ دورہ ہمارے کے لیے سیاسی و معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے، ہم چین سے مدد کرنے کے لیے کہنے جارہے ہیں اور کہیں گے کہ آپ اپنی صنعتیں بیرون ملک لے جارہے ہیں اپنی انڈسٹری پاکستان میں بھی لائیں، پاکستان میں اسپیشل اکنامک زون اب تیار ہیں، اگر چین اسپیشل اکنامک زونز میں پنی انڈسٹری منتقل کرتا ہے تو یہ دونوں کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان چین سے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان میں بھی چین سے مدد فراہم کرنے کا کہیں گے، زراعت ہماری معیشت کا اہم جزو ہے، زراعت سے ہی ہماری معیشت ترقی کرتی ہے۔