Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی عبوری ضمانت25 اگست تک منظور

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 25 اگست تک ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکوٹ نے ...

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 25 اگست تک ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکوٹ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت ن تین دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے عمران خان کو 25 اگست سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ;دائر کی گئی ۔;

رخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزار کا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے ، کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔

تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے تین اعتراض بھی عائد کر دیے ہیں ۔ ذرائع;کے مطابق عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کروایا ، انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے؟ دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف اعلیٰ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔;

پولیس ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مرگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا;