Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیر...

راولپنڈی : پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے2 ہیلی کاپٹر کراچی سے اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلابی علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاریبھی جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد،لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ آرمی اور ایف سی نے بھی متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں۔