لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) طلبی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرنے والا بینچ ٹو...
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) طلبی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔
پیر کو جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کے نوٹ کے ساتھ فائل واپس چیف جسٹس کے چیمبر کو بھجوا دی ہے۔
عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو ہائیکورٹ چیلنج کر رکھا ہے۔