Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا، پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر عدالت برہم

لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار سے کہاکہ درخواست واپس...

لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار سے کہاکہ درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے غیر ضروری درخواست اظہار برہمی کیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئین واضح ہے،عدالت کسی کو آئینی حق کے استعمال سے کیسے منع کر سکتی ہے؟

جج لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کیلئے ایسی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟

درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔