Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب میں گورنر راج سے متعلق وزیر داخلہ کا بیان بھی آ گیا

لاہور ( آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ کاکہنا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے ، جو کہ 2ماہ کیلئے ہو گا اس کے بعد لگا تو پھر 6 ما...

لاہور ( آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ کاکہنا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے ، جو کہ 2ماہ کیلئے ہو گا اس کے بعد لگا تو پھر 6 ماہ کیلئے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، جس کے خلاف  چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس سے ایک بار پھر سے پنجاب میں آئینی بحران نے سر اٹھا لیا ہے۔


دوسری جانب لاہور گورنر ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پنجاب میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے ، پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا آرٹیکل 130 شق 7 کے مطابق گورنر کو حق حاصل ہے کہ وہ جب چاہے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے وو ٹ کا کہہ سکتا ہے ،گورنر کے آرڈر جاری کرنے کے بعد اگر اس آئینی عمل میں رخنہ ڈالا جائے یا اس سے انکار کیا جائے تو گورنر وفاقی حکومت کو خط لکھے گا اور وزیر اعظم صدر پاکستان کو گورنر راج لگانے کی ایڈوائس کریں گے، جبکہ صدر آئینی طور پر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل درآمد کا پابند ہے ، ایسی صورت میں پہلے 2ماہ کیلئے گورنر راج لگے گا جبکہ دوبارہ ریزولیشن ہونے پر 6ماہ کیلئے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔