Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعلیٰ کے عہدے سےہٹانے کیخلاف چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر بنایا گیا بینچ بنتے ہی تحلیل ہو گیا

لاہور (آن لائن)چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے بنایا گیا بینچ بنتے ہی تحلیل ہو گیا ہے، جسٹس ...

لاہور (آن لائن)چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے بنایا گیا بینچ بنتے ہی تحلیل ہو گیا ہے، جسٹس فاروق حیدر نے درخواست سننے سے معذرت کر لی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر5رکنی بینچ تشکیل دیاگیا تھا ، جس کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کر رہے تھے لیکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے، جسٹس عابد عزیز شیخ کے مطابق جسٹس فاروق حیدر درخواست گزار کے وکیل رہ چکے ہیں، اس لیے وہ درخواست نہیں سننا چاہتے، اس لیے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں ۔