Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پی ڈی ایم کے پاس عوام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے ، شیخ رشیدنے حکومت کو خبردار کر دیا

ریاض( آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹس پر پابندی ہے، ترسیلات کم ، ڈالر نایاب ہے، الیکشن واحد حل ہے، پی ڈی ایم کے لیے ع...

ریاض( آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹس پر پابندی ہے، ترسیلات کم ، ڈالر نایاب ہے، الیکشن واحد حل ہے، پی ڈی ایم کے لیے عوام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ "جب معاشی بحران بڑھنےلگتا ہےتو یہ آڈیو لیک کردیتےہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا300روپےکلوپیازاور200روپےکلوٹماٹر،غریب کھائےگاکیا؟۔ زرعی ملک غذائی قلت سےدوچارہوسکتاہےPDMکےلیےعوام کےآگےہتھیارڈالنےکاآخری موقع ہے، امپورٹس پرپابندی،ترسیلات کم،ڈالر نایاب،الیکشن واحدحل ہے"۔


شیخ رشید نے کہا کہ میں عمرہ کیلئے آیا ہوں ، سب کچھ یہاں سے ہی ملتا ہے ، ساتھ میں کہا کہ مسائل اتنےسنگین ہوگئےہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اورمعاشی عدم استحکام سےنجات ہے۔حکومت نےدیرکی توگاڑی ہاتھ سےچھوٹ جائےگی، ارشدشریف کی شہادت میں "جے آئی ٹی "پراہم ذمہ داری آگئی ہےکیونکہ ادارےاورعدلیہ ہی اہم ہیں۔