Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کیس، لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کے حوالے سے دائر درخواست پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو درخواست گ...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کے حوالے سے دائر درخواست پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو درخواست گزار ساجد محمود کی جانب سے سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے۔

معاون وکیل نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ کے بنچ نمبر ون میں پیش ہوئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے تحریری جواب جمع کرایا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب میں کہا گیا کہ عمران خان مزید رکن قومی اسمبلی نہیں ہے، مناسب ہوگا کہ عمران خان سے متعلق نئی صورتحال کا پتہ چلے۔ جواب میں بنچ پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

معاون وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خود ہی عمران خان کو ڈی نوٹی فائی کیا ہے،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جس بیان حلفی پر درخواست آئی ہے وہ 2018 کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی سیٹ کیا اور وہ مستعفی بھی ہوئے

معاون وکیل نے کہا کہ آپ قابل قدر جج ہیں، ایسی کوئی بات نہیں، کچھ وجوہات کی بنا پر کیس سے علیحدگی ہوئی تھی۔ اس کیس میں کوئی جلد بازی تو ہے نہیں، مارچ کی کوئی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔