Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی

سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔ الاخباریہ کے مطابق تبوک، سدیر اور تمیر آبزریٹری کے...

سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔

الاخباریہ کے مطابق تبوک، سدیر اور تمیر آبزریٹری کے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے موجودہ موسمی صورتحال میں پیر کی شام شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

ایوان شاہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’ منگل 9 اپریل رمضان المبارک کی 30 تاریح ہے اور بدھ 10 اپریل کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا‘۔

اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ نے کہا تھا مملکت میں شوال کا چاند 8 اپریل بروز پیر دیکھا جائے۔‘

’کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ’چاند نظر آجائے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائے۔ عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔‘

سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 11 مارچ کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر پیر کو چاند نظر نہیں آیا تو منگل 30 رمضان اور عید الفطر بدھ کو ہوگی۔

عیدالفطر اسلامی کیلنڈر کے 10 ویں مہینے شوال کے پہلے دن منائی جاتی ہے۔ یہ دن خاندانوں کو اکٹھے ہو کر خوشی منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مملکت کے ہر علاقے میں عیدالفطر منانے کے لیے اپنی مخصوص روایات ہیں، تاہم ان سب میں جو چیز مشترک ہے وہ ہے دعا، خیرات، مہمان نوازی، اچھا کھانا، عمدہ لباس، سجاوٹ اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنا۔