Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی میں اضافہ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل نیوریاک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا...

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل نیوریاک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 9 جون کو ہونے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام قانون نافذ کرنے والے حکام کیساتھ تعاون کررہی ہے جبکہ مکمل اسکریننگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے، عوامی تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ ایک محفوظ اور بہترین تجربہ ہو۔