Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تجارت پنجاب حکومت کا مویشی منڈیوں میں نو پرافٹ نو لاس کے تحت خدمات کی فراہمی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت کے 100 دن ہونے پر پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے تحفہ دے دیا۔ پنجاب حکومت جانوروں کے سیل پوائنٹس ...

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت کے 100 دن ہونے پر پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے تحفہ دے دیا۔
پنجاب حکومت جانوروں کے سیل پوائنٹس پر نوپرافٹ نو لاس کے تحت خدمات فراہم کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات وقت سے پہلے مکمل کرنے کا بھی حکم دے  دیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تمام چیف آفیسرز کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو سیل پوائنٹس پر ہر ممکن سہولت مہیا کی جائیگی، صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا۔