پسرور: اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی سی او بلدیہ محمد یوسف بریار سے ملاقات، زخمی ملازم کی عیادت پسرور: حالیہ واقعے میں سی او بلدیہ محمد یوسف...
پسرور: اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی سی او بلدیہ محمد یوسف بریار سے ملاقات، زخمی ملازم کی عیادت
پسرور: حالیہ واقعے میں سی او بلدیہ محمد یوسف بریار پر حملے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے سی او سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے زخمی ہونے والے بلدیہ ملازم اسرار کی عیادت کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سی او بلدیہ محمد یوسف بریار نے زخمی ملازم کو ایک لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی۔
قمر محمود منج نے بلدیہ ملازمین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "الحمدللہ، ہم بلدیہ ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ کے تمام ادارے باہمی تعاون اور مشاورت سے کام کریں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور بلدیہ کے تمام ملازمین ایک پلیٹ فارم پر ہیں، اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا گراں فروشی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پسرور میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ مکمل تیار ہے۔