Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں ڈاکٹروں کی کمی جلد دور کی جائے گی، رانا محمد فیاض

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں ڈاکٹروں کی کمی جلد دور کی جائے گی، رانا محمد فیاض پسرور: پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ آبپاشی پنجاب اور رک...

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں ڈاکٹروں کی کمی جلد دور کی جائے گی، رانا محمد فیاض

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں ڈاکٹروں کی کمی جلد دور کی جائے گی، رانا محمد فیاض

پسرور: پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ آبپاشی پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 49، رانا محمد فیاض نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یورولوجسٹ ڈاکٹر فہد کی حالیہ تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

رانا محمد فیاض نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں انشاء اللہ تحصیل پسرور کو ترقی یافتہ علاقہ بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ترقی کے سفر کو تیزی سے جاری رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ان کا مشن ہے اور وہ اسے پوری دلجمعی سے جاری رکھیں گے