Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی گئی

سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی ، سپریم کورٹ نے نا اہلی کی درخواست مقررہ معیاد کےبعد دائر کرنے پر خارج کی ۔ ک...

سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی ، سپریم کورٹ نے نا اہلی کی درخواست مقررہ معیاد کےبعد دائر کرنے پر خارج کی ۔

کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ درخواست283 دن زائد المیعاد ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ نہیں ، مفاد عامہ کا کیس ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت زائد المیعاد نقطہ پر تفریق نہیں کر سکتی ۔عدالت نے درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی ۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے باعث قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی خالی ہونے والی نشست پر 17 ستمبر 2017 کو الیکشن ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کلثوم نواز کو میدان میں اتارا گیا اور انہوں نے وہ سیٹ جیت لی تھی مگر انتخابات سے قبل 17 اگست 2017 کو کلثوم نواز علاج کو لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا،22 اگست 2017 کو کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ تقریباً ایک سال 25 دن تک لندن میں زیر علاج رہنے کے باعث 11 ستمبر 2018 کو انتقال کر گئیں ۔