Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی ، پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل ( آئی سی ...

پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی ، پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر میں آئندہ آنے والے 8 ایونٹس کی میزبانی کی پوسٹ کی گئی ۔
پوسٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز اور امریکہ کرے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکاکریں گے ۔ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2029 کی میزبانی بھارت کرے گا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی انگلینڈ ، آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ کریں گے جبکہ ورلڈ کپ 2031 کی میزبانی بھارت اور بنگلہ دیش کریں گے ۔


Champions Trophy officially returns ???? pic.twitter.com/W1UjFkTCeG

— ICC (@ICC) November 16, 2021